Categories
Breaking news

ترکیہ نے مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر ساتھ دیا، وزیراعظم

ترکیہ نے مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر ساتھ دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح کردیا۔

تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کو پی این ایس خیبر کا نام دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی شرکت کی۔

پاک ترکیہ مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں ہوئی، دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *