Categories
Breaking news

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی پیداوار بند

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی پیداوار بند

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

نیپرا نے ملک میں بجلی کی بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوزکو آئندہ جمعہ کو طلب کر لیا۔

اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا سے بجلی کی پیدوار میں وقت لگے گا۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کے ساتھ لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ہے، گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔

کل سے پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

ملک کے مختلف شہروں میں کل (جمعہ) سے پیر کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کی شام سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بجلی کی سپلائی چار ہزار میگاواٹ کے قریب ہے، شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیاہے ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *