Categories
Breaking news

تحریک مزاحمت میں تیزی سے نریندر مودی بوکھلا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

Advertisement
تحریک مزاحمت میں تیزی سے نریندرمودی بوکھلاگیا،وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بدترین محاصرے کے باوجود تحریک مزاحمت میں تیزی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بوکھلا گیا ہے۔

راجا فاروق حیدر کمبائنڈ ملٹری اسپتال مظفر آباد پہنچنے اور بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمیوں کو امدادی رقوم کے چیک دیے اور کہا کہ ایل او سی پر بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی بھی عیادت کی اور کہا کہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بزدلوں کی فوج نے نہتے لوگوں، بچوں اور گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی بوکھلا گیا ہے کیونکہ بدترین محاصرے کے باوجود تحریک مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *