Categories
Breaking news

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

Advertisement
Advertisement

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔

تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم کی طبیعت عرصے سےخراب تھی۔

ناسازی طبیعت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔

انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *