Categories
Breaking news

تحریک عدم اعتماد کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، پرویز خٹک

Advertisement
تحریک عدم اعتماد کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات آئینی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بلاول حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر نکل کر حکومت کی خاتمے کی بات کرنا غلط ہے۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق انھوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوگا تو سچ سامنے آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *