Categories
Breaking news

تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن 8 سے 9 لیگی ووٹ کم ہوں گے، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن ن لیگ کے 8 سے 9 ووٹ کم ہوں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پنجاب کے دوست متفقہ طور پر پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہارا ہوا تصور کیا جا رہا ہے، عوام سمجھ گئے بیرونی طاقتوں پر ناچنے والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان سے اپیل ہے ن لیگ کے جھانسے میں مت آئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مارچ کا پورا مہینہ ملکی وقار کی جنگ لڑی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی کا ساری دنیا کو پتہ ہے۔

منحرف PTI اراکین پارلیمانی واٹس ایپ گروپ سے فارغ

منحرف اراکین کے نمبرز جمعرات کو پارلیمانی واٹس ایپ گروپ سے نکالے گئے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ چپڑاسی، کلرک، کیشیئر کے عہدوں پر کام کرنے والوں کےاربوں روپےکے اکاؤنٹس نکلے ہیں، چند ہزار مہینہ تنخواہ لینے والوں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کیسے آگئے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن سے مختلف لوگ رابطہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگوں سے میرے اختلاف کی وجہ سے مجھ سے رابطے کیے جارہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرے اختلافات دور ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *