Categories
Breaking news

تحریک عدم اعتماد پر کسی نے بات نہیں کی، عامر خان

تحریک عدم اعتماد پر کسی نے بات نہیں کی، عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ جو مہنگائی بڑھی ہے اُس پر ہمیں حکومت سے شکایت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ابھی تک ہم سے کسی نے بات نہیں کی ہے، شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں کے سامنے بات رکھیں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ اگر کوئی تجویز آئی تو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھ کر اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

خرچے پورے نہ ہونے کے شاکی افراد کی شرح بڑھ گئی

مہنگائی کے باعث خرچے پورے نہ ہونے کی شکایت کرنے…

قبل ازیں لاہور پریس کلب میں عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ ہم نے ایک نئی ایم کیو ایم روشناس کروائی جو عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کرنے پنجاب آئے ہیں۔ ہم پنجاب کے دورے پر نکلے ہیں اور سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.