Categories
Breaking news

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہو گی، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے موجودہ ملکی سیاست میں بڑا اچھا قدم اٹھایا ہے، تحریک عدم اعتماد پرقومی اسمبلی میں 31 تاریخ سے تقریریں ہوں گی جبکہ ووٹنگ 3 اپریل کو ہو گی اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امید ہے کہ 3 تاریخ کو ووٹنگ والا دن بھی بہتر گزرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ توفضل الرحمٰن کا تھاباقی مہمان اداکار تھے، سیاست میں بعض لوگ جیت کر بھی ہارجاتےہیں۔عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کرےگا،ہم اسکےساتھ کھڑےہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران میں بغاوت کی خبر غلط تھی، ایم کیو ایم کا فیصلہ بہت فیصلہ کن ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.