
تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر خوشی بھرا پیغام جاری کردیا۔
فیصل جاوید خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو پاکستان۔
اُنہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحمداللّہ! باطل کو شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
Table of Contents
تحریکِ عدم اعتماد مسترد، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا دھرنا
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان نگران وزیرِ اعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرینگے
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی توڑے جانے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نگران وزیر ِاعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ رہے ہیں۔
-
شہباز شریف نے عمران خان کو غدار قرار دے دیا
مسلم ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا
-
اللّٰہ کا شکر میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا، برطرف گورنر پنجاب
پنجاب میں برطرف ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔
-
آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 اور 6 کیا ہیں؟
آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 5 مملکت سے وفاداری، دستور اور قانون کی اطاعت سے متعلق ہے جب کہ آرٹیکل 6 سنگین غداری کے بارے میں ہے۔
-
ابھی ابھی سپریم کورٹ جائیں گے، ووٹنگ آج ہی ہوگی، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تعداد مکمل تھی، ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم قومی اسمبلی میں دھرنا دیں گے
-
صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑ دی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔
-
نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے۔
-
اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں، فیاض چوہان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل، ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی
تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل کے طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
-
تحریک عدم مسترد ہونے پر اسد عُمر کا بیان
وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد اپنا خصوصی بیان جاری کردیا۔
-
وزیراعظم کا سرپرائز، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے
وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی، قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے نئے انتخابات کی تیاری کا کہہ دیا ہے۔
-
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا طریقۂ کار کیا ہوتا ہے ؟
آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ طریقۂ کار کے مطابق شق 37 کی ذیلی شق 7 کے مطابق قرارداد پر ووٹنگ مکمل ہونے اور اس کے منطقی انجام کو پہنچنے تک اجلاس ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔
-
مونس الہٰی کی ایک اور بڑی کامیابی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے، ایسے میں وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اپنے والد پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کے حوالے سے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
-
ریڈ زون سے PTI کی 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون سے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کی 3خواتین کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے
-
حمزہ شہباز روکے جانے پر پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی پر برہم
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز روکے جانے پر پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی پر برہم ہوگئے
-
آج ان شاءاللّٰہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟