
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت صدارتی ریفرنس کیساتھ ہوگی۔
سپریم کورٹ میں تحریک عدم اعتماد پرسوموٹو کیس کی سماعت
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ عدالت کے سامنے رکھیں گے، جو بھی عدالتی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کیا جائےگا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آج سماعت ہونی ہے۔
تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے سے متعلق ازخود نوٹس پرسماعت بھی ایک بجے ہوگی۔
Table of Contents
چیف جسٹس نے سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے تالے کھول دیئے گئے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والا بینچ ہی ازخود نوٹس پر بھی سماعت کرے گا۔
تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے وکلاء کے ذریعے پیش ہونے کا حکم
سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی ڈپٹی اسپیکر رولنگ پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کیا ہے، عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے وکلاء کے ذریعے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
صدر مملکت، سیکریٹری دفاع و داخلہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل سےازخود نوٹس میں معاونت طلب کر رکھی ہے۔
عدالت کو اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرے، فواد چوہدری
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں عدالت کے سامنے اپنے نکات رکھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیدا شدہ صورت حال کا ازخود نوٹس لیا تھا، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بینچ نےحکم نامہ جاری کیا کہ ساتھی ججز نے چیف جسٹس سے رابطہ کر کے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو آرٹیکل 5 کا استعمال کر کے ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی آئینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5 استعمال کرتے ہوئے بادی النظر میں نہ تحقیقات کے نتائج حاصل کیے اور نہ متاثرہ فریق کو سنا، عدالت جائزہ لے گی کہ کیا ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو آئینی تحفظ حاصل ہے؟
الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم اسمبلی آرہے ہیں، جیت ہو، ہار ہو، لوگ ہار کے بھی مزہ لیتے ہیں، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، روزوں کے بعد کرائیں، حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں۔
سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کوئی ریاستی ادارہ اور اہلکار کسی غیر آئینی اقدام سے گریز کرے ، صدر اور وزیر اعظم کا جاری کردہ کوئی بھی حکم سپریم کورٹ کے حکم سے مشروط ہوگا ، سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو امن و امان قائم کرنے کے لیے اقدامات کی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں پیدا صورتِ حال پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے تقرر کا عمل آئینی اور پُرامن طریقے سے کیا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس جاری ہے۔
-
عمران خان آج شام تین بجے قوم سے براہِ راست گفتگو کریں گے
-
یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار کا چینل معطل، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
یوٹیوب نے یہود مخالف تبصرے کرنے کے الزام میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کے آفیشل ویب چینل کو معطل کردیا۔
-
کراچی :عمارت گرنے کا واقعہ، ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں ہوسکا
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں کیا جاسکا
-
فیاض چوہان کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر ردعمل
انہوں نے لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔
-
شہباز شریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں
-
پرویز خٹک نے مزید ’سرپرائز‘ کا عندیہ دے دیا
پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔
-
پیکا ترمیمی آرڈی نینس کیس، سماعت 7 اپریل تک ملتوی
عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔
-
گورنر پنجاب اور بزدار اسلام آباد طلب، اسمبلی توڑے جانے کا امکان
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان ہے۔
-
توہین عدالت کیس ، راناشمیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں راناشمیم توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔
-
کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو کرارا جواب
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو سیاست میں مداخلت کرنے پر کھری کھری سُنا دیں۔
-
سپریم کورٹ ثابت کرے کہ آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ہم آئین پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ ثابت کرے کہ آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں
-
شہباز شریف کی ضمانت منسوخی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے، صدر نے اعلامیہ جاری کردیا
صدر مملکت کی جانب سے ایوانِ صدر کے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے۔
-
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ لیگل ٹیم سے ملاقات
اپوزیشن قیادت کو وکلاء کی ٹیم نے قانونی نکات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
-
ذوالفقار علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی