Categories
Breaking news

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔

عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائِز نہیں رہ سکتے۔

ملک میں ایمرجنسی نہیں لگ رہی، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم پُر اعتماد ہیں، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، جس وزیر اعظم کےساتھ عوام ہیں وہ ایمرجنسی کیوں لگائے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے بلالیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.