Categories
Breaking news

تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

Advertisement

تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں سینیٹ کی جنرل نشست پر کاروباری شخصیت عبدالقادر کو جاری کیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے کر ظہور آغا کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکرز کی آواز سنتا ہے۔

خیال رہے کہ عبدالقادر کو سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیے جانے پر تحریک انصاف بلوچستان نے احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کوئٹہ نے اس معاملے پر اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بری خبر، بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Advertisement

بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ قادر صاحب سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے۔ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 13, 2021

مزید :

Breaking Newsقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *