
پاکستان تحریک انصاف نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں اجتماع کے انعقاد کے لیے دی گئی درخواست میں مقام کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر اسلام آباد انتظامیہ کو راولپنڈی میں اجتماع کے لیے درخواست دے دی گئی ہے، درخواست تحریکِ انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے دی ہے۔
درخواست کے مطابق تحریک انصاف 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا، عمران خان پریڈ گراؤنڈ سے فیض آباد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لیے روانہ ہوں گے۔
علی اعوان کا درخواست میں کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ سے تمام تر پرامن ریلیوں کے فیض آباد تک پہنچنے کے لیے اجازت طلب کرتے ہیں، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی بھی اجازت دی جائے۔
علی نواز اعوان کا درخواست میں کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اب تک کے تمام اجتماع پرامن طور پر منعقد کیے گئے، 26 نومبر کو راولپنڈی میں بھی ایک پرامن اورجمہوری عوامی اجتماع کر رہے ہیں۔
علی اعوان نے کہا ہے کہ 18 نومبر کو انتظامیہ کی اجازت سے کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک ریلی نکالی جائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
ارشد شریف قتل: فیصل واؤڈا FIA ہیڈکوارٹر میں پیش ہو گئے
صحافی ارشد شریف کے کینیا میں ہوئے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
-
سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر پروین رحمٰن کے اہلخانہ کا ردعمل
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پروین رحمٰن قتل کیس میں نامزد ملزمان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دینے پر مقتولہ کے اہلخانہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
-
عمران خان کے دور میں کوئی تحفہ نہیں لیا: طاہر محمود اشرفی
وزيرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرقِ وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے دور میں کوئی تحفہ نہیں لیا۔
-
پروین رحمٰن قتل: پولیس کی سنگین اور مجرمانہ غفلتیں سامنے آگئیں
اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن قتل کیس میں پولیس کی سنگین اور مجرمانہ غفلتیں سامنے آگئیں۔
-
پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے
-
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے، وزیر دفاع
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی۔
-
پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
-
اسلام آباد: بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنیوالے باپ کو سزائے موت
اسلام آباد کی عدالت نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی۔
-
عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔
-
عمران خان کی تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔
-
فرح گوگی کو دبئی سے لا کر شاملِ تفتیش کیا جائے: عطاء تارڑ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ فرح گوگی کو دبئی سے لا کر شاملِ تفتیش کیا جائے۔
-
چمن: بابِ دوستی سے 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور آمد و رفت بحال
بلوچستان کے ضلع چمن میں بابِ دوستی سے پاکستان اور افغانستان کے مابین 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال ہو گئی۔
-
شہباز گِل کی درخواست، ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
کراچی: لانڈھی میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک، اہلکار زخمی
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع یونس چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں 1 ملزم مارا گیا۔
-
پروین رحمٰن قتل کیس: ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار
پروین رحمٰن قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں۔
-
ناصر بٹ کا تسنیم حیدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں، تسنیم حیدر کے خلاف پولیس سے رجوع کروں گا۔