Categories
Breaking news

تحریک انصاف اور ق لیگ نے مل کر چلنے کا عہد کیا ہے، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف اور ق لیگ نے مل کر چلنے کا عہد کیا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق نے مل کر چلنے کا عہد کیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مونس الہٰی، شہریار آفریدی اور زین قریشی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلی بار دیکھا لوگ کئی کلومیٹر پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے مل کر چلنے کا عہد کیا، جی ڈی اے اور ق لیگ نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا مل کر چلنے کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.