Categories
Breaking news

تحریکِ عدم اعتماد، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکمتِ عملی تبدیل

تحریکِ عدم اعتماد، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکمتِ عملی تبدیل

تحریکِ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کر لی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اعتماد کا ووٹ دینے اسمبلی جائیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان خود بھی اسمبلی میں جائیں گے۔

تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا: اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو بتا دیا

اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو اسمبلی میں نہ جانے کے لیے کہا گیا تھا اور اسمبلی جانے والے پی ٹی آئی ارکان کے خلاف 63 اے کی کارروائی کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔

اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو کیا اہم بات بتائی؟

اس سے قبل آج وزیرِ اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق قانونی مشاورت کی۔

عدم اعتماد کی ووٹنگ ٹالنے کیلئے دی گئی تجاویز سامنے آگئیں

وزیرِ اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کچن کیبنٹ سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق ہوئی حتمی مشاورت کے دوران ووٹنگ ٹالنے کے لیے دی گئی تجاویز سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیرقانونی اقدام نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔

واضح رہے کہ کل اتوار 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.