Categories
Breaking news

تجربہ کار حکومت نے مہنگائی کو عروج پر پہنچا دیا، پرویز خٹک

تجربہ کار حکومت نے مہنگائی کو عروج پر پہنچا دیا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تجربہ کار حکومت نے مہنگائی عروج پر پہنچا دی۔

مہمند کے علاقے یکہ غنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مضبوط قوت بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جیت ثابت کرتی ہے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ہمیں نا اہل کہنے والی تجربہ کار حکومت نے مہنگائی کہاں تک پہنچائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ گیس بجلی اور پیڑول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، عمران خان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حکمرانی چل رہی ہے 100 سال تک خوشحالی اور ترقی نہیں دیکھ سکتے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ کل جو لوگ امریکا کے خلاف تھے، آج اور ان سے خیرات مانگتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *