Categories
Breaking news

تجاوزات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری، کمشنر کراچی کی سربراہی میں ورکنگ کمیٹی قائم

Advertisement
Advertisement

تجاوزات

حکومت سندھ نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری کے لئے تجاویز تیار کرنے کے ‏لئے کمشنر کراچی نوید شیخ کی سربراہی میں ورکنگ کمیٹی قائم کر دی۔ ‏

کمیٹی کے چیئرمین کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متاثرہ ‏افراد کی بحالی اور آبادکاری کے لئے ورکنگ پیپر پر مشتمل خاکہ تیار کر نے کے لئے اقدامات پر ‏غور کیا گیا۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ چار ہفتوں مین تجاویز تیار کی جائیں گی اس سلسلہ میں دو جائزہ ‏کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ایک کمیٹی سماجی تنظیم شہری کی نمائندہ امبر علی بھائی کی ‏سربراہی میں کام کرے گی، دوسری کمیٹی بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ‏سربراہی میں کام کرے گی۔ ‏

امبر علی بھائی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی ذمہ داری متاثرہ افراد کی نشاندہی اور متاثرہ افراد ‏یا خاندان کے اعداد و شمار شفافیت کے ساتھ جمع کرنا ہوگی جب کہ دوسری کمیٹی کی ذمہ داری ‏لینڈ ریوینیو اور ترقیات کے اداروں کے ساتھ رابطہ و تعاون سے ضروری اعداد و شمار کی مدد سے ‏اپنی تجاویز پیش کرنا ہو گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *