Categories
Breaking news

تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے: گورنر پنجاب

Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اہم اقدام گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر قانون راجہ بشارت سمیت صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں بھی ملاقات میں شر یک تھے۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والا لیڈر ہے سمجھوتہ کر نے والا نہیں ہے۔

حکومتی اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر اور ملک وقوم کو مضبوط کر رہے ہیں، ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ایجنڈ اسیاسی مفاد نہیں ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے،تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا خوشحال بھی بنائیں گے،حکومت شفافیات او ر میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنا رہی ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر حکومت کی کوئی اور ترجیح نہیں ہے، اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *