Categories
Breaking news

تجارتی اداروں اور دکان مالکان کو سخت تنبیہہ، سعودی حکومت نے بڑا بیان جاری کردیا

Advertisement
Advertisement

 تجارتی ادارےسعودی حکومت نے مملکت کے تمام کاروباری افراد کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں یا تجارتی اداروں میں رقوم کی ادائیگی کیلیے ڈیجٹل پیمنٹ سسٹم نصب کروائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے کہا ہے کہ ایسے تجارتی ادارے اور دکانیں جہاں ڈیجیٹل ادائیگی کا سسٹم نصب نہیں کرایا گیا ان کے مالکان کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خلاف ورزی کے مرتکب دکانوں اور تجارتی اداروں کو سیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، ترجمان وزارت تجارت نے مزید کہا کہ وزارت کی جانب سے مختلف تجارتی شعبوں کو مرحلہ وار وقت دیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق ادائیگی کا ڈیجیٹل سسٹم نصب کرالیں۔

وزارت کی تفتیشی ٹیموں کو احکامات صادر کردیئے گئے ہیں کہ ایسی دکانیں یا تجارتی ادارے جہاں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ان کے خلاف تحقیقات کریں۔ اگر سسٹم کی تنصیب فنی وجوہات کی بنیاد پر ممکن نہیں ہو سکی تو اس بارے میں سعودی مانٹری اتھارٹی ساما سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔

فنی رکاوٹ نہ ہونے پر ایسی دکانوں اور تجارتی اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیاجائے گا۔

ترجمان وزارت تجارت عبدالرحمن الحسین نے مزید کہا کہ ایسے تجارتی شعبے جہاں بغیر کسی فنی رکاوٹ کے ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ان کے مالکان درحیقیت تجارتی پردہ پوشی میں ملوث ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *