
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ ہے وہ تبدیلی جو ہر ماہ کے بجٹس میں محسوس ہوگی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بجلی کے بیس ٹیرف میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیپرا نے دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کیا جبکہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کیا گیا۔
Table of Contents
x
Advertisement
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ فروری کے بجلی بل میں یہ 4 روپے 31 پیسے فی یونٹ سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ تبدیلی جو ہم اپنے ماہانہ بجٹس میں محسوس کریں گے، حکومت ذمہ داری لینے کے بجائے ن لیگ کی گزشتہ حکومت کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جب ملک بھر میں بلیک آؤٹ ہوا تو وزیر نے مسلم لیگ ن کو مورد الزام ٹھرایا، جب ان سے پوچھا گیا اصل میں ہوا کیا تو جواب تھا معلوم نہیں، وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ یہ ن لیگ کا فالٹ ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بعد میں پتہ چلا کہ پی ٹی آئی کے آئن اسٹائن معمول کی مینٹیننس بھول گئے تھے، پی ٹی آئی بنیادی ٹیرف میں اضافے کا ملبہ بھی ن لیگ پر ڈالتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں پاور پلانٹس کے قیام میں مقررہ لاگت زیادہ رکھی گئی، ن لیگ کے دور میں پاور پلانٹس پر مجموعی طور پر گزشتہ ادوار سے کم خرچ ہوئے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2013 میں ملک بھر میں 12 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی، اس صورتحال میں ہمیں پاور پلانٹس لگانے تھے، مسلم لیگ ن کے دور میں سستے ترین تھرمل پاور پلانٹس لگائے گئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن کو اب تک 100 کاغذات نامزدگی موصول
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے خواتین اور جنرل نشست کےلیے تین تین کاغذات کی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔
-
تھرپارکر: خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دیدیا
سندھ کے ضلع تھرپارکر میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا ہے، چھاچھرو کے علاقے میں خاتون نے اسپتال میں بروقت داخلہ نہ ملنے پر بچے کو باہر ہی جنم دے دیا۔
-
پاکستان نے افغانستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
-
امن مشق 2021 کا تیسرا روز, دہشت گرد ی سے نمٹنے کی عملی مشق
تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور مختلف ملکوں کی بحریہ کے مندوبین بھی شریک ہیں۔
-
فضل الرحمٰن کا شاہدخاقان سے ٹیلیفونک رابطہ، احتجاجی جلسے منسوخ
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
-
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کیلئے 7 امیدوار نامزد کردیے
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمن کے ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔
-
اسد قیصر نے سابق ایم پی ایز کا الزام مسترد کردیا
اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ حلف اُٹھا کر کہتے ہیں کہ ویڈیو اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے،نہ ہی ویڈیو اسپیکر ہاؤس میں بنائی گئی۔
-
جامعہ کراچی میں جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف
یونیورسٹی کی داخلہ پروگرام کی انچارج صائمہ اختر کا کہنا ہے کہ طلباء کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہو رہی ہے۔
-
پی ٹی آئی کارکنان کو ٹکٹ نہ دینے پر پریشان ہے، ناصرشاہ
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پریشانی کی اصل وجہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دینا ہے، جن کا پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔
-
جس اسمبلی کو گالی دیتے ہیں اس ہی سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بہتر ہور ہی ہے، کورونا نے بھارت کو تباہ کردیا، پاکستان میں اللہ کا کرم ہے۔
-
کورونا وائرس سے اموات میں کمی، مزید 31 جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 404 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے۔
-
کے پی: غیر قانونی سوسائٹیز، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
خیبر پختون خوا میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملے پر حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔
-
کراچی میں فائر ٹینڈرز نہ ہونا تشویشناک ہے: علی زیدی
وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں کہ کراچی جیسے شہر میں فائر ٹینڈرز نہ ہونا تشویش ناک ہے۔
-
فائر ٹینڈر منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا: گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ فائر ٹینڈر منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔
-
چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر عثمان بزدار کی ڈرائیونگ
صوبہ پنجاب کے صحرائے چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑی ہی مہارت سے گاڑی چلائی۔
-
پنجاب: آئندہ ہفتہ سے پرائیوٹ اسکولز کیلئے کتب کی چھپائی شروع کی جائے گی
صوبہ پنجاب میں آئندہ ہفتہ سے پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی شروع کی جائے گی۔