Categories
Breaking news

تبدیلی کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں، احسن اقبال

تبدیلی کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ پنجاب سمیت ہر جگہ تبدیلی لانے کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہوں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ آخری آپشن ہوگا، ابھی پارلیمنٹ کے اندر فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی حکومت نہیں بلکہ مستقل حل کے لیے نئے الیکشن ضروری ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، آج گیا یا کل گیا، حکومت ناکام ہوچکی، لوگ تنگ آگئے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اب حلیفوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، یہ حکومت جتنا وقت گزارے گی اتنی تباہی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.