Categories
Breaking news

تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت تک پہنچ چکا ہے، فیاض الحسن چوہان

Advertisement
تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت تک پہنچ چکا ہے، فیاض الحسن چوہان

سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے۔

Advertisement

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گلگت بلتستان نے اپنے دیرینہ مسائل کےحل کے بیانیےکو ووٹ دیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو ادوار میں دونوں جماعتوں نے کھوکھلے دعووں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

گلگت کے عوام نے عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کردیا، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کردیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان نے مجرمہ مریم اور مفرور نواز کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا ہے۔

گلگت بلتستان، 19نشستوں پر نتائج مکمل

گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں سے 17نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 6 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی اور ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 19نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی، ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات میں 4 حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں، 2 حلقوں میں پی ٹی آئی، 1 میں مسلم لیگ ن اور ایک میں پی پی پی کے امیدوار آگے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *