Categories
Breaking news

تبدیلی سرکار کا بلین ٹری سونامی منصوبہ چھا گیا، آرنلڈ شوار زینیگر کی عمران خان سے مدد کی اپیل

Advertisement

آرنلڈ شوار زینیگر نے ماحولیاتی تغیر پزیری پر عمران خان سے معاونت کی اپیل کردی

ہالی وڈ سپر اسٹار اور سابق گورنر کیلی فورنیا آرنلڈ شوار زینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے ماحولیاتی تغیر پزیری پر معاونت کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی گیا ہے۔

Advertisement
www.idgod.ph

اب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ آرنلڈ شوار زنیگر نے ماحولیاتی تغیر پزیری پر وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کی ہے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کلائمٹ ایکشن ہیروز آج ورلڈ سمٹ کے سلسلے میں آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے۔

On the invitation of Arnold @Schwarzenegger, Prime Minister Imran Khan ll make a statement via video as Climate action heroes ll once again gather in Vienna Austria today for the 4th annual Austrian World Summit The Schwarzenegger Climate Initiative#PakistanFightingClimateChange pic.twitter.com/2S9wthspNQ

— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 17, 2020

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ماحولیاتی تغیر، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ، سبز نوکریوں کی فراہمی اور غربت کے خاتمے سے متعلق اپنے ویژن پر روشنی ڈالیں گے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر آلودگی اور ماحولیاتی تغیر پزیری کے خلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ سپر اسٹار وزیراعظم عمران خان کو کلائمٹ ایکشن ہیرو اور کلائمٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *