Categories
Breaking news

تبدیلی تو آچکی صرف اعلان باقی ہے، مریم نواز

تبدیلی تو آچکی صرف اعلان باقی ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی تو آچکی ہے صرف اعلان باقی ہے، حکومت جاچکی ہے بس خدا حافظ کہنا رہ گیا ہے اور ہم وہی کہنے اسلام آباد جارہے ہیں۔

لاہور میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کوئی عقل مند شخص عمران خان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا، جب جلوس اسلام آباد پہنچے گا، پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

اسلام آباد: ن لیگ کی جلسے کی دوسری درخواست انتظامیہ کو موصول

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی اسلام آباد میں جلسے کےلیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جاچکی ہے بس خدا حافظ کہنا رہ گیا ہے، وزیراعظم اب جا جاکر لوگوں کی منتیں کررہا ہے لیکن اب کچھ نہیں ہوگا۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ملک کو جنتر منتر، جادو ٹونے سے چلایا جارہا تھا، جس سے اب نجات دلانا ہے، عمران خان نواز شریف یا مریم نواز کے نہیں اس قوم کے مجرم ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ قوم اور عوام کا مجرم اللہ کا مجرم ہوتا ہے اس کا فیصلہ اللہ کرے گا، یہ قدم اپوزیشن نے نہیں عوام نے اٹھایا ہے، اپوزیشن تو لیٹ ہوگئی، عوام پہلے ہی چلے گئے۔

ن لیگ کے مارچ کے دوران راستے میں سائن بورڈ آگیا

کنٹینر پر موجود مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور دیگر شرکاء کو کچھ لمحوں کے لیے نیچے ہونا پڑا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے جس کام میں ہاتھ ڈالا اللہ نے سرخرو کیا، سب لوگ لانگ مارچ کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، نااہلی، نالائقی، مہنگائی میں پسے عوام نواز شریف کو آواز دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جاچکی ہے روز چیخیں مار رہے ہیں، حکومت تو جاچکی ہے ہم اس کو خدا حافظ کہنے جارہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑ گئے اتحادی کیوں ساتھ رہیں گے، عمران خان کی حکومت میں اسکینڈلز بن چکے ہیں، سامنے بھی آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکینڈل سے متعلق ثبوت جلد عوام کے سامنے آئیں گے، وہ خاتون اسکینڈل میں بنی گالا کی فرنٹ مین ہیں، اتنا بڑا اسکینڈل ہے اس اسکینڈل کے سامنے تمام اسکینڈلز ماند پڑ جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اگر بیرونی سازش ہے تو اس سازش کا نام عمران خان ہے، عمران خان کوئی اتنی بڑی شخصیت نہیں کہ دنیا سازش کرے۔

انہوں نے کہا کہ جو تباہی بربادی عمران خان نے کی اس کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، نواز شریف، شہباز شریف نام ہے خدمت کا، ن لیگ شان ہے خدمت کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *