
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ تباہی سرکار نے 1 سال میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافہ کیا۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 1 سال میں بجلی کی قیمتیں بڑھا کر 600 ارب روپے سے زائد لوٹے گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 اعشاریہ 33 روپے بڑھا کر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائے گا۔
Table of Contents
بجلی کی قیمت میں3 سال میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، شیری رحمٰن
پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے3 سال میں بجلی کی قیمت میں40 فیصد سے زائد اضافہ کیا اور اب تباہی سرکار آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جارہی ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف پیکیج دینے کے دعوے دار آئے دن مہنگائی بم گراتے ہیں، کیا صارفین مہنگی ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ذمے دار ہیں؟
انہوں نے کہا کہ تباہی سرکارکی جانب سے گزشتہ 1 سال میں بجلی کی قیمتوں میں 9 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں پہلے ہی ماہانہ مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی ہے۔
شیری رحمٰن نے اپیل کی ہے کہ مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان سنگاپور سے بھی آگے جائے گا، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ پاکستان ان شا اللّٰہ سنگاپور سے بھی آگے جائے گا، ہم کفایت شعاری کے ساتھ اصلاحات لا رہے ہیں
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابا
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا ہے، حزبِ اختلاف کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے پر احتجاج کیا گیا۔
-
نسلہ ٹاور کیس، پولیس کا چھاپہ: SBCA افسران خوف کا شکار
کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے دار سرکاری افسران کے خلاف پولیس کے چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران و ملازمین پولیس کو دیکھتے ہی خوف کا شکار ہو گئے۔
-
صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے ،عوام کے صحت کے اخراجات کم ہوں گے ،فروری کے آخر تک راولپنڈی میں ماں ،بچہ اسپتال میں سروسز کا آغاز کر دیا جائے گا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کا راج
بلوچستان کے کچھ حصوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے بعد شدید سردی کا راج ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
-
پنجاب: نیو ائیر نائٹ سیکیورٹی، پٹاخے بیچنے والوں کیخلاف ایکشن
نیو ایئر نائٹ کی آمد کے حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پولیس نے صوبے بھر میں اس موقع کے لیے آتش بازی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لے لیا۔
-
نواز شریف آئیں نہ آئیں کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ طوفان کھڑا کیا جا رہا ہے کہ وہ آرہا ہے وہ جارہا ہے، نواز شریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
-
اپنا بجلی کابل دیکھ کر میں بھی چونک جاتا ہوں، چیئرمین نیپرا
نیپرا نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، فی یونٹ بجلی 4روپے 33پیسے تک مہنگی ہو سکتی ہے حتمی فیصلہ بعد میں آئے گا ، چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کہتےہیں کہ اپنا بجلی بل دیکھ کر تو وہ بھی چونک جاتے ہیں۔
-
نسلہ ٹاور ایف آئی آر، تعمیر کے ذمہ دار افسران کے تعین کیلئے پولیس افسران کی ٹیم تشکیل
-
پاکستان: کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں زیرِ علاج کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 65 ہو گئی۔
-
نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس چیلنج، صدر کو نوٹس جاری
اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
-
خیرپور: یونیورسٹی طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش ، ملزم گرفتار
خیرپور میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزم صفدر وسان کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج سول کورٹ رانی پور میں پیش کیا جائے گا۔
-
وجیہہ سواتی قتل کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے ملزمان مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب، اس کے والد اور ملازم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
-
نسلہ ٹاور کیس:SBCA افسران کے گھر چھاپے
نسلہ ٹاور کی تعمیر کے کیس میں ڈی آئی جی ایسٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے 5رکنی تحقیقاتی ٹیم بنادی، پولیس کی جانب سے ایس بی سی اے افسران کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
-
پاکستان: فروری میں پانچویں کورونا لہر کا خدشہ
ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے فروری 2022ء میں کورونا وائرس کی وباء کی پانچویں لہر آ سکتی ہے۔
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند
پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند ہے، جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔