Categories
Breaking news

تارکین وطن جرمنی کی مقامی سیاست میں حصہ لیں، شارق جاوید

Advertisement

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر)میونخ میں مقیم پاکستانی نژاد شارق جاوید نے جرمنی کی مقامی سیاست میں مقبولیت سے اپنا مقام بنا لیا ہے،میونخ کی ایک میونسپلٹی جس میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد رہتے ہیں، شارق جاوید اس میونسپلٹی Pasing.Aubing کی نئی انتظامیہ کے بورڈ کے رکن منتخب ہوئے ہیں،شارق جاوید کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا کہ وہ اس بورڈ میں واحد غیرملکی منتخب ہوئے، شارق جاوید پاکستان سے الیکٹریکل انجینئرنگ کرنے کے بعد ماسٹرز کے لئے سویڈن آئے اور بعد ازاں ریسرچ پراجیکٹ کے لئے جرمنی کے شہر آخن میں مقیم رہے،تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک جرمن کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ جرمنی کی سیاست میں فعال ہوئے اور آج کل جرمنی کے شہر میونخ میں اپنی قابلیت کے سبب جرمن سیاسی حلقوں میں مقبول ہیں،شارق جاوید اپنے دوست حسن رضا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ جرمنی میں اردو ریڈیو پروگرام بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جرمنی میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بھی کوشاں ہیں،شارق جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سیاست میں تارکین وطن اہم کردار ادا کر کے اپنے ملک کا نام روزشن کر سکتے ہیں،جرمنی میں پچھلے برسوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے آئے پاکستانی آج جرمنی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، انہیں جرمنی کی سیاست میں عملی حصہ لینا چاہئے،شارق جاوید جرمنی کی سیاسی پارٹی ’’گرین‘‘ سے وابستہ ہو کر جرمنی کی سیاست میں خاصے متحرک ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *