Categories
Breaking news

تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس

تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

ذرائع کے مطابق تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے واپس کرتے ہوئے کہاکہ درخواست سے متعلق سپریم کورٹ کا5رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔

رجسٹرار آفس کاکہنا ہے کہ درخواست گزار انفرادی شکایت لے کر آیا جو 184/3کے دائرہ کار میں نہیں آتی،اعتراض184/3کے اختیار سماعت سے متعلق اٹھائے گئے نقاط اطمینان بخش نہیں۔

تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی گئی

پٹیشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے، پٹیشنر نمبر 2 صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہیں۔

سپریم کورٹ نےپاناماکیس میں نوازشریف کیس میں تاحیات نااہلی کے قانون کی تشریح کی تھی ، سپریم کورٹ نے 2018 میں قراردیاتھا کہ آرٹیکل 62 شق 1 ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کی تھی جس کے متن میں وفاق کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست کے مطابق تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، درخواست کے متن میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

درخواست میں دوسرے پٹیشنر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *