
صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں، تاجرکل وزیراعظم آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ آفس سیل سسٹم کا نفاذ نہ ممکن ہے، مشیر خزانہ جب سے آئے ہیں عوام اور تاجروں کو تباہ کر دیا ہے،عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی، پشاور سمیت ملک بھر سے تاجر کل اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے۔
ان کاکہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کی سیل ٹیکس رجسٹریشن کا کام نہ ممکن ہے، 80لاکھ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔
اجمل بلوچ نے کہاکہ جب تک وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا،سیلزٹیکس جب ہم نے دینا نہیں تو ہماری رجسٹریشن کیوں ضروری ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشیر خزانہ میرے ساتھ مناظرہ کرلیں، قائل ہوجائیں یا مجھے قائل کرلیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کراچی، گارڈن کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق، 3بچے زخمی
کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے واقعہ میں خاتون جاں بحق جبکہ 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
-
ن لیگ کو میچ فکسنگ کی عادت ہے، حسان خاور
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ اور ججز سے بات چیت ن لیگ کی ایجاد ہے، ن لیگ کو میچ فکسنگ کی عادت ہے
-
عمران فاروق کیس :مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی دائر اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔
-
شیری رحمٰن کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کورونا وائرس فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
-
سندھ میں CNG ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
سندھ میںسندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
-
اسلام آباد ایئرپورٹ، ابوظہبی جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی بڑی کارروائی کے نتیجے میں ابوظہبی جانے والے مسافر کے بیگ سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
-
کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے، اسدعمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرئینٹ جیسے دنیا میں پھیل رہا ہے، پاکستان میں آئے گا، پاکستان میں کئی ہفتوں سے کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے
-
کراچی میں ٹک ٹاکرز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار، 100 وارداتوں کا اعتراف
کراچی میں ٹک ٹاکرز کو لوٹنے والے ملزمان کے گروہ کو شارع نورجہاں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزمان آن لائن فوڈ سپلائی سروس کے نمائندوں کو بھی وارداتوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
-
خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈرنہیں بن سکتا، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللہ کا عذاب آتا ہے، خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈرنہیں بن سکتا، جب کرپشن کو کوئی برائی نہیں سمجھتا تو وہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔
-
برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، عبد القیوم نیازی
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، قائد کے فرمان میں یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمارا کشمیر پورے کا پورا آزاد نہ ہوسکا
-
سینیٹر محمد ایوب کی خالی نشست کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔
-
نادرا سینٹر کے انچارج کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج
سپریم کورٹ نے نادرا سینٹر شکر گڑھ کے انچارج محمد بوٹا کی برطرفی کےخلاف اپیل خارج کردی۔
-
موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے موبائل فون کال پر ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
-
منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو قومی مفاد میں منی بجٹ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
-
ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، عظمی بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، مشین چلانے والوں کے خلاف ہیں۔
-
ثاقب نثار آڈیو لیک: چیف جسٹس پاکستان کی ٹیپس ریکارڈ کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی آڈیو ٹیپس ریکارڈ کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے؟