
ملک بھر کے تاجروں نے بجلی کے بلوں پر 3 سے 20 ہزار تک سیلز ٹیکس کا نفاذ مسترد کردیا۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 3 تا 20 ہزار سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، چھوٹے بڑے کاروبار کی تفریق کے بغیر سب کے لیے فکس سیلز ٹیکس کا نفاذ کیوں کیا گیا؟
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ سب میٹروں پر سیلز ٹیکس کا نفاذ درحقیقت غنڈا ٹیکس کا نفاذ ہے، بجلی کی ناقابلِ برداشت قیمت لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے بعد اب نئے سیلز ٹیکس کا نفاذ تاجروں کا معاشی قتل ہے۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی کا بل ادا کریں گے مگر سیلز ٹیکس ادا نہیں کریں گے، اگر کسی تاجر کی بجلی کاٹی گئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے مزید کہا کہ اگر یہ ٹیکس واپس نہیں لیا تو ٹیکس ادائیگی روکنے سمیت بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: بارش میں وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
-
کراچی: بارش میں نیو کراچی کا میدان سوئمنگ پول بن گیا
کراچی کی بارش میں نیوکراچی کے میدان کو سوئمنگ پول بنادیا، منچلوں نے ڈبکیاں لگائیں۔
-
پشاور: تین ہفتوں میں 3 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور 2 قتل کردی گئیں
محمد اظہر کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں پولیس گشت میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا، ابابیل فورس کی پیٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی۔
-
خفیہ اطلاعات پر اے این ایف کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) خیبرپختونخوا نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد اور 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کرنے کا امکان ہے، اینٹی رائٹس فورس ڈنڈوں اور آنسو گیس گنز سے لیس ہوگی۔
-
سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی۔
-
کراچی: ملیر ندی پل پر گڑھا پڑگیا، حادثے کا خطرہ، انتظامیہ غائب
جنگ کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر گڑھا پڑ جانے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی کوشش کی۔
-
سندھ حکومت شہر سے پانی کس طرح نکال رہی ہے؟ حلیم عادل نے بتادیا
حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ گلشن اقبال میں بارش کے دوران کام کرنے والے ضلعی انتظامیہ کے ایک کارکن کے ساتھ الجھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
-
کراچی میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع، نالے اور گڑھے عوام کیلئے بڑا خطرہ
کراچی بادلوں کے نرغے میں آگیا، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
-
تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے، حافظ حمداللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔
-
وزارت اعلیٰ کا معاملہ ن لیگ نے فل کورٹ میں دیکھنے کا مطالبہ کردیا
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بات قرین انصاف ہوگی کہ عدالت کا فل کورٹ اس درخواست کو سنے، امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس صاحب ہماری درخواست پر غور فرمائیں گے، فل کورٹ کے علاوہ اس کا کوئی حل نہیں ہے۔
-
حکومت کا فل کورٹ بنانے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فل کورٹ تشکیل دینے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں، جاوید لطیف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔
-
کراچی تیز بارش برسانے والے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، چیف میٹرولوجسٹ
تیز بارش کا سلسلہ مذید تین گھنٹے یا اس سے زائد بھی جاری رہنے کا امکان ہے، سردار سرفراز