Categories
Breaking news

تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

Advertisement
Advertisement

 تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

وزیر اعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم ہوں گے۔

ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

4 روز قبل ندیم بابر نے معاون خصوصی پیٹرولیم کا عہدہ چھوڑا تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسدعم کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *