Categories
Breaking news

بے نظیر کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پر یہ بڑا جلسہ تھا، خورشید شاہ

بے نظیر کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پر یہ بڑا جلسہ تھا،  خورشید شاہ

Advertisement

رہنماپیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پر یہ بڑا جلسہ تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینارِ پاکستان پر پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہوا۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے نہ کوئی بل جلایا نہ اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اُکسایا ہے۔

ﷲ قسمے لاہوریو، تسی خوش کردتا اے! مریم نواز کا شرکا کی تعداد پر تبصرہ

لاہور(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر…

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کتوں اور جانوروں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، کتوں کو کھلانا غلط نہیں ہے لیکن وزیر اعظم کو حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے وقت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکا کیا ہے جو وعدے کیے کون سے پورے ہوئے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے وعدے کہاں گئے؟

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب بھی ایک موقع ہے، لیڈر لیڈر سے بات کرتا ہے، عمران خان خود فون اُٹھائیں اور زرداری، بلاول، مریم اور مولانا صاحب سے بات کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *