Categories
Breaking news

بے نظیر کی برسی پر چھوٹے سیاست دان قد سے بھی چھوٹی باتیں کررہے ہیں، فواد

بے نظیر کی برسی پر چھوٹے سیاست دان قد سے بھی چھوٹی باتیں کررہے ہیں، فواد

وفاقی وزير اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے بے نظیر بھٹو کی برسی پر چھوٹے سیاست دان قد سے بھی چھوٹی باتیں کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھٹو جیسے قد آور سیاست دان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے۔

قائداعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ قائد اعظم کے نام پر ایسی باتیں کرکے ملک کو پسماندہ بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر نہ ہو، پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.