Categories
Breaking news

بےنظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ منائی گئی

بےنظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ منائی گئی

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ آصف زرداری نے لاہور اور بلاول نے کراچی میں کیک کاٹا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ میں نے بےنظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہ مانیں، انٹیلی جنس افسر نے کہا تھا کہ جان کو خطرہ ہے، اس پر بےنظیر نے کہا کہ انہيں پکڑتے کیوں نہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ بلاول کو کیا سکھا سکتے ہیں، بھلا کوئی مچھلی کو تیرنا سکھا سکتا ہے؟

ادھر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ اپنی والدہ شہید بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں کٹھ پتلی بھی آکر تنقید کرتے ہیں، اگر امن کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اسے ناکام کریں گے۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد میں بےنظیر کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *