Categories
Breaking news

بی جے پی لیڈر نے بلاول بھٹو کے سر کی قیمت لگا دی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو کے خلاف اشتعال انگیزی بی جے پی کے مقامی رہنما منوپال بنسال نے کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت مقرر کی ہے، بلاول

اس حوالے سے بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔

اسامہ تو مر چکا مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی توثیق کی۔

واضح رہے کہ نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیرِ اعظم بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی سرکار کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی بھی سیخ پا ہو گئی ہے اور پاکستان اور اس نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *