Categories
Breaking news

بی بی وی اے اور یونین کاتالونیا میں1,001افراد کو فارغ کرنے پر رضامند ہو گئے

بارسلونا (محمد نبی) ڈیڑھ ماہ کی بات چیت کے بعد BBVA انتظامیہ اور یونینز کے درمیاں نوکریوں کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کمپنی اور ملازمین کے درمیان منگل کے روز ہونے والی آخری میٹنگ میں یونینز نے کہا ہے کہ اسپین بھر میں 2,935 افراد پر مشتمل عملے کو فارغ کیا جائے گا۔ ان میں کاتالونیا کے حصے میں1,001 افراد آئے ہیں۔ یہ تعداد اپریل میں کی جانے والی تجویز کی نسبت کافی کم ہے جہاں 3,800 کے اسٹاف کو فارغ کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ ابتدائی منصوبے کے برعکس جہاں 15 فیصد عملے کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، اب 10 فیصد کو ملازمت سے سبکدوش کیا جائے گا۔

کاتالونیا سب سے زیادہ عملے کو فارغ کیے جانے والے خطوں میں شامل ہے۔ 1,001 افراد کی نسبت اگر پورے اسپین سے قائم کی جائے تو یہ ایک تہائی یعنی 34 فیصد افراد بنتے ہیں۔ کاتالونیا میں 183 شاخیں بند ہوں گی۔ اسپین میں BBVA کی کل 480 شاخیں ہیں۔ بارسلونا میں 109 جب کہ تیراگونا میں 34، خیرونا میں 22 اور للیدا میں 18 شاخیں بند ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *