Categories
Breaking news

بی آر ٹی پھر خراب، صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی

Advertisement
Advertisement

بی آر ٹی پھر خراب، صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) بس کو ایک بار پھر پھر بریک لگ گئی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی۔بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کا اس بابت کہنا ہے کہ بس میں تکنیکی فالٹ تھا جس کو فورا ٹھیک کرلیا گیا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بی آر ٹی بس اچانک رک گئی ہو۔ چند روز قبل بی آر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازارکے قریب خراب ہو گئی تھی۔

بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔

بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی تھی اور جسے ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *