Categories
Breaking news

بیگ بیش لیگ:عماد وسیم کا میلبورن کیساتھ معاہدہ طے

عماد وسیم

پاکستان کےآل راؤنڈر کرکٹرعماد وسیم کا آسٹریلوی بیگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گڈز کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔

عماد وسیم اس وقت قومی اسکواڈ کیساتھ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور وہ پاکستان کی جانب سے3 ٹی20 میچز کھیلنے کے بعد بیگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

قومی کھلاڑی آسٹریلیا پہنچنے کے بعد قرنطینہ کے بغیر ہی میچز کھیل سکیں گے۔ ملیبورن کے کوچ نے کہا ہے کہ عماد وسیم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں جو اچھے بالر اور بلے باز ہیں۔

انہوں نے کہا عماد وسیم سے ہمارا میڈل آرڈر مضبوط ہوگا اور وہ پاور پلے میں اچھی بالنگ بھی کر سکتے ہیں۔
بگ بیش کا فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لیے این او سی پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔ عماد وسیم اس سے قبل وہ انگلش کاونٹی ناٹنگھم شائر کی جانب سے انگلش بلاسٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *