Categories
Breaking news

بیگم نسیم ولی خان کی تدفین چار سدہ میں کردی گئی

عوامی نیشنل پارٹی ( اےاین پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ چارسدہ میں نماز جنازہ کے بعد ولی باغ میں شوہرعبدالولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان علالت کے باعث والدہ نسیم بیگم کے جنازہ میں شرکت نہ کرسکے۔

بیگم نسیم ولی خان کی زندگی پر ایک نظر

اے این پی کے بانی خان عبدالولی خان کی بیوہ بیگم نسیم ولی 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں وہ جنوری 1936 میں مردان پارہوتی میں پیدا ہوئیں اور خان عبدالولی خان کی دوسری اہلیہ تھیں۔

نمازجنازہ میں ایمل ولی خان،میاں افتحارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، غلام احمد بلور، ثمرہارون بلور اور زاہد خان کےعلاوہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے شرکت کی ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *