
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران میٹروپول چوک پر ٹریفک پولیس نے منسٹر کا جھنڈا اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر شہری کا 500 روپے کا چالان کر دیا۔

لاہور: ای چالان بذریعہ SMS بھیجنے کا آغاز
لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹریفک سیکشن کینٹ کے سیکشن آفیسر انسپکٹر محمد مہتاب کے مطابق شارع فیصل سے میٹرو پول کی طرف آنے والی پرائیویٹ کار نمبر بی ایم اے 490 پر منسٹر طرز کا جھنڈا لگا دیکھ کر انہوں نے گاڑی کو روکا۔

x
Advertisement
کار کی عقبی نمبر پلیٹ فینسی تھی جس پر گاڑی کا کا نمبر بہت چھوٹے الفاظ میں درج تھا جبکہ نمبر پلیٹ پر صرف اسٹائلش طرز کا ڈبلیو تحریر تھا۔
یہ بھی پڑھیے
- لاہور: 139 ای چالان والی نادہندہ موٹر سائیکل ضبط
- صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کا چالان سی سی پی او لاہور کو ارسال
پولیس کے مطابق کار پر جھنڈا لگانے کی وجہ دریافت کی گئی تو کار ڈرائیور لشکر خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی فرمائش پر ایسا کیا ہے جبکہ نمبرپلیٹ بھی ان کے بیٹے نے ہی ڈیزائن کروائی ہے۔


جس پر ٹریفک پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر ٹریفک چوکی پہنچایا جہاں کار کی نمبر پلیٹ اور جھنڈا اتار دیا گیا، اس کے خلاف ورزی پر شہری کا 500 روپے کا چالان بھی کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
-
مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی۔
-
سعید غنی اپنی ہی پارٹی کے فیصلے کو چیلنج کررہے ہیں، ذلفی بخاری
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز ذُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سعید غنی اپنی ہی پارٹی کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں۔
-
این آر او کے بینیفشریز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں، محسن شاہنواز
رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ این آر او کے بینیفشریز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں، کچھ لوگوں نے ساتھ دینے کے لیے ہاتھ جوڑے ہیں، نام نہیں بتائیں گے۔
-
لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا۔
-
بہاولپور: 14 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
بہاولپور میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
-
پشاور: 400 سالہ پُرانے پل کی بحالی پر کام کا آغاز
پشاور کے چوہا گجر میں 400 سالہ مغلیہ فن تعمیر کے شکار پُل کی بحالی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
جج ارشد ملک کے کیس سے ہم نے سبق حاصل نہیں کیا، شاہد خاقان
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کے کیس سے ہم نے سبق حاصل نہیں کیا۔
-
شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے، بیٹی، داماد کے اثاثے قرق
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز شریف کے اثاثے قرق کر دیئے۔
-
فردوس عاشق نے عثمان بزدار کا کورونا ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے عثمان بزدار کا کورونا وائرس ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے۔
-
عمران خان کے حکم پر شہباز شریف کی رپورٹ تاخیر سے دی گئی، عطااللہ تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے سالے کے پلاٹ کا مسئلہ ہے کہ اس پر قبضہ کرالوں۔
-
جج کے گواہ کو ارطغل غازی کہنے پر عدالت میں قہقہے
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران کمرۂ عدالت اس وقت زعفران زار بن گیا جب گواہ کے بار بار سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دینے پر عدالت نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔
-
مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
-
میری میڈیکل رپورٹس تشویش ناک آئی ہیں: شہباز شریف
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں۔
-
حمزہ شہباز نے سوشل میڈیا پر استعفا دیکر خاندانی روایت برقرار رکھی، فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے سوشل میڈیا پر استعفا دے کر خاندانی شوبازی کی روایت برقرار رکھی۔
-
وفاقی حکومت کا ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔