Categories
Breaking news

بیٹے کی خواہش میں خاتون نے سر میں کیل ٹھکوائی، ڈاکٹر

بیٹے کی خواہش میں خاتون نے سر میں کیل ٹھکوائی، ڈاکٹر

خاتون کے سر سے کیل نکالنے والے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر خان کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوائی۔

خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر خان نے بتایا کہ خاتون کے سر میں 2 انچ لمبی کیل تھی، خوش قسمتی سے کیل دماغ تک نہیں پہنچ پائی تھی۔

پشاور: سر میں کیل ٹھکوانے والی خاتون کا نام سامنے آگیا

خیبر پختون خوا کے دارلخلافہ پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاہم پولیس کو خاتون اور اس کے شوہر کا نام پتہ چل گیا۔

ڈاکٹرحیدرخان کاکہنا ہے کہ متاثرہ حاملہ خاتون نے بتایا تھا کہ اس کی تین بیٹیاں ہیںاور اسے یقین تھا کہ اس بار بھی بیٹی پیدا ہوگی۔

واضح رہے کہ خاتون پر بیٹے کی پیدائش کیلئے اس کے شوہر کی جانب سے دباؤ تھا۔

دوسری جانب مرد اور خاتون کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مریضہ کے ساتھ دو مرد اور دو خواتین کو آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون 2 گھنٹے سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہی لیکن پولیس اب تک میاں بیوی کو تلاش نہیں کرسکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.