Categories
Breaking news

بیٹی کی پیدائش پر شعیب ملک کا حسن علی کے نام مزاحیہ پیغام

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے حسن علی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد انتہائی پُرمزاح انداز میں دی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مبارکن حسّو، بے خواب راتوں کے کلب میں آپ کو خوش آمدید۔‘
شعیب ملک نے ننھی پری کے روشن مستقبل کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی فیملی میں یہ اضافہ ان کے لیے خوش آئند ہوگا۔شعیب ملک خود بھی ایک بیٹے کے والد ہیں، وہ بہتر جانتے ہیں کہ ننھے بچے راتوں کو کیسے تنگ کرتے ہیں جس کی ہلکی سی جھلک انہوں نے حسن علی کو بھی اپنے ٹوئٹ میں بتادی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *