
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کی شادی عامر لیاقت حسین سے کردی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میری دل سے دُعا ہے کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین ایک ساتھ بہت خوش رہیں۔‘
دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ’میں دُعا کرتی ہوں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘
Table of Contents
وزیراعظم نے مجھے شادی کی مبارکباد دی: عامر لیاقت حسین
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دے دی۔
دانیہ شاہ کی والدہ نے مزید کہا کہ ’جو لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں وہ بھی میری بیٹی اور عامر لیاقت کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دُعا کریں۔‘
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔
عامر لیاقت کی تیسری شادی، پہلی اہلیہ اور بیٹی نے کیا کہا؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا۔
اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جوکہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
شہباز شریف کے مقدمے میں دلچسپ و عجیب فراڈ ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طویل تحقیقات کے بعد بالآخر18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوگی۔
-
پاکستان: کورونا شرح میں کمی، مزید 39 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 39 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
9 شہروں میں اب بھی کورونا شرح 10 فیصد سے زیادہ
پاکستان میں 9 شہروں میں ابھی بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ شرح گلگت میں 23 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
-
کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبٍِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا۔
-
سینئر صحافی و کالم نگار عاشق جعفری انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور کالم نگار عاشق جعفری رات لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم نصف صدی سے زائد عرصے سے شعبۂ صحافت سے منسلک تھے۔
-
وزیراعظم نے مجھے شادی کی مبارکباد دی: عامر لیاقت حسین
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دے دی۔
-
عامر لیاقت کی تیسری شادی، پہلی اہلیہ اور بیٹی نے کیا کہا؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا۔
-
گجرات، پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں
گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں واقع پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں۔
-
عاصمہ جہانگیر کو بچھڑے 4 برس گزر گئے
عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے بے باک اور انتھک جدوجہد آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
-
ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے پر اہم انکشاف
رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہاسٹل میں آنے جانے والے تمام مردوں کے خون کے نمونے لینے کی سفارش کی گئی ہے۔
-
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لیاری میں کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
-
ڈی آئی خان، ایم پی اے جنید آفریدی کی گاڑی کو حادثہ
ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر رکن صوبائی اسمبلی جنید آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔
-
لاہور، ڈاکوؤں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈاکوؤں نے شادی کے گھر میں صفایا کردیا۔
-
کےفور منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراض ہے تو نشاندہی کریں، کمشنر کراچی
کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا کہ کےفور کا پی سی ون بننے والا ہے۔
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکےلیےہمیں تیاررہنا چاہیے۔
-
سوات: جانور کا مبینہ حملہ، کمسن بچی اور 2 خواتین جاں بحق
پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی خونخوار جانور نے تینوں پر حملہ کیا۔