Categories
Breaking news

بیوی کو چلتی گاڑی سے دھکا دینے کی پیچھے کی وجوہات سامنے آگئیں

Advertisement

گاڑی

شوہر نے فیصلے کی مخالفت کرنے پر بیوی کو چلتی گاڑی سے دھکا دے کر مار ڈالا۔

جنوبی عراق کے ذیقار صوبے میں خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہی تھی کہ بات چیت کے دوران خاتون نے تیسری شادی کی مخالفت کی تو شوہر کو غصہ آگیا، اس نے تیز رفتار گاڑی سے بیوی کو دھکا کر نیچے پھینک دیا۔

گاڑی سے نیچے گرائے جانے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں بعدازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ذیقار صوبے کے ضلع قلعہ سقر میں گزشتہ ہفتے پیش آیا، زخمی خاتون علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھیں۔

Advertisement

خاتون نے دوران علاج بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے شوہر کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو تیسری شادی سے روکنے کی کوشش کی تھی اور وہ خود ملزم کی دوسری بیوی تھی۔

عراقی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں خواتین کیخلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سبب گھریلو تشدد کے انسداد کا قانون جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *