Categories
Breaking news

بیوروکریسی میں رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

بیوروکریسی میں رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے،  فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند سابق بابوؤں کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرون ملک پاکستانیوں خصوصاً مزدوروں کے ساتھ ہر…

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں۔ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا اس پر داستانیں لکھی جا سکتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *