Categories
Breaking news

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق کویتی حکام نے بیان جاری کر دیا

ائیر پورٹ

کویت کے حکام کا کہنا ہے کہ کویت میں بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا دارومدار صحت کی صورتحال پر ہے، اس بارے میں ابھی کوئی بھی فیصلہ کرنا جلد بازی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کویت کے ہوائی اڈے کے دوبارہ کھلنے کا انحصار کورونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلاؤ پر ہے جبکہ کویت کے ہوائی اڈے پر شپنگ اور سرکاری طیاروں کی پروازیں معطل نہیں کی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کویت نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تجارتی پروازوں کو معطل کرنے کے بارے میں جو فیصلہ لیا ہے اس کا اطلاق ہوائی کارگو اور سرکاری ایئر لائنز کے سوا تمام ایئر لائنز پر ہوگا۔

ہوائی اڈے کو بند کرنے کا فیصلہ تحقیق، مطالعہ اور صحت کی صورتحال کی تشخیص اور ابھرتے ہوئے کرونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلاؤ پر ہوگا۔

پروازوں کی معطلی میں توسیع کے فیصلے کے بارے میں ابھی فیصلہ کرنا جلد بازی ہے، یہ معاملہ صحت حکام کی جانچ سے متعلق ہے۔

یورپ یا کچھ ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں ہوائی اڈے پر دوبارہ کام ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔ گھریلو ملازمین کی واپسی کے لیے طے شدہ پروازیں ہوائی اڈے کے افتتاح کے بعد طے کی جائیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *