Categories
Breaking news

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے رمضان کے آغاز کی تاریخ کا تعین

Advertisement
Advertisement

فلکیات اور خلائی علوم کے عرب اتحاد کے رکن ابراہیم الجروان نے توقع ظاہر کی ہے کہ زیادہ تر ممالک میں یکم رمضان رواں ماہ 13 اپریل بروز منگل ہو گی۔ مزید یہ کہ عید الفطر یعنی یکم شوال 13 مئی بروز جمعرات ہو گی۔ لہذا اس سال رمضان مبارک 30 روز کا ہو گا۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان کا چاند 12 اپریل بروز پیر کو غروب آفتاب کے بعد نظر آ جائے گا۔اس روز جن ممالک میں چاند نظر آ جانے کا امکان ہے ان میں سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، ایران، سلطنت عمان، امارات، اردن، شام، لیبیا، الجزائر، مراکش اور موریتانیا کے علاوہ براعظم افریقا کے زیادہ تر اسلامی ممالک شامل ہیں۔
الجروان کے مطابق فلکیاتی حساب سے رمضان کا چاند پیر کے روز غروب آفتاب سے قبل پیدا ہو جائے گا۔ اس کی عمر 13 گھنٹے کے قریب ہو گی اور یہ غروب آفتاب کے بعد تقریبا 21 منٹ تک باقی رہے گا۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم رمضان 14 اپریل بروز بدھ ہو گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *