Categories
Breaking news

بینظیر بھٹو کی برسی، جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا

Advertisement
بینظیر بھٹو کی برسی، جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا۔

پی ڈی ایم آج گڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو خطاب کریں گے اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی کارکنوں سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنچنے والے پی ڈی ایم قائدین کا استقبال کر رہے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

گڑھی خدابخش میں بینظر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب میں پہلے مشاعرہ اور بعد میں قائدین کا خطاب ہوگا۔

جسلے سے جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری، اختر مینگل اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

شہید بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پی ڈی ایم کے رہنما ان کی قبر پر حاضری بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مزار کے احاطے میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں، جبکہ جلسہ گاہ میں مرکزی اسٹیج پر اسکرین بھی نصب ہے۔

پولیس کے 7 ہزار اہلکار برسی کے موقع پر جلسے میں ڈیوٹی انجام د ے رہے ہیں جن میں 200 خواتین پولیس اہلکار بھی لیڈیز انکلوژر میں فرائض انجام دے رہی ہیں، برسی کے موقع پرمیڈیکل کیمپ بھی لگائے گئےہیں۔

جلسے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کل پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *