
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برسلز میں بیلجیئن نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ صوفی ولمس سے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ نے دورہ بیلجیئم کی دعوت پر اپنی بیلجیئن ہم منصب صوفی ولمس کا شکریہ ادا کیا۔
ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات اور اگست میں ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بیلجئیم کو ایک قریبی دوست اور ایک اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیر خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تجارت میں خاطر خواہ اضافے اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو سراہا۔
انھوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور سیاسی، اقتصادی، تجارتی، تعلیمی ، سائنسی و کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا متمنی ہے۔
علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال کو قابو میں لانے، معیشت کی بحالی اور دیرپا امن و استحکام کے لیے عالمی برادری کو موثر اور سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔
افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے، مہاجرین کی نقل مکانی کے ممکنہ خطرے کو روکنے اور افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے محفوظ رکھنے کیلئے عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنی بیلجیئن ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی مخدوش معاشی صورتحال کی جانب مبذول کروانے کیلئے 19 دسمبر کو او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر (IOJ&K) میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی فراہمی سے انکار، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔
کسی بھی بامعنی گفت و شنید کی راہ ہموار کرنے کیلئے بھارت سرکار کو اپنے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ اس موقع پر بیلجیئم کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولمس نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے سفارتی اہلکاروں، بین الاقوامی تنظیموں کے عملے و دیگر غیر ملکیوں کے کابل سے محفوظ انخلاء میں بھرپور معاونت فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے خاص طور پر آپریشن ’ریڈ کائٹ‘ کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس میں 201 بیلجیئن شہریوں سمیت 1400 افراد کو افغانستان سے بحفاظت نکالا گیا۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک دہائی کے بعد پاکستان کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ بیلجیئم ہے۔
توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے حالیہ دورے سے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولمس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
لاہور: طالبہ سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور میں طالبہ سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
-
معاشرے، حکومتی ردعمل سے ثابت ہوگیا ہم بھارت جیسے نہیں ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد معاشرے اور حکومتی ردعمل نے ثابت کردیا ہے ہم بھارت جیسے نہیں ہیں۔
-
ملالہ یوسفزئی اور ابیا اکرم دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے ترتیب کی گئی اس فہرست میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ابیا اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔
-
وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعے پر بریفنگ دی گئی۔
-
ملکی بحرانوں کا حل مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ ہے، پی ڈی ایم
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بحرانوں کا حل ایک ہی ہے موجودہ مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ ہو۔
-
فیصل آباد: کچرا چننے والی خواتین پر بےلباس کر کے بہیمانہ تشدد
فیصل آباد کے بھرے بازار میں کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔
-
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریانتھا کے اہلِ خانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کیے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کیا۔
-
نارنجی رنگ عالمی سطح پر خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کی علامت
’اورنج دی ورلڈ‘ عالمی سطح پر ہر سال 25 نومبر سے 10 دسمبر تک منعقد کی جانے والی 16 روزہ خصوصی مہم ہے جس کا مقصد خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ کرنا ہے۔
-
جن پر مقدمات ہیں ان کے کمنٹس کی حیثیت نہیں: چیئرمین نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جن پر مقدمات چل رہے ہیں، ان کے کمنٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
-
سپریم کورٹ: شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنسز کی تفصیل پیش
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت کے دوران وکیل حامد خان نے شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنسز کی تفصیل پیش کر دی۔
-
رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کا چیف کمشنر کو خط
گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔
-
شائستہ بی بی نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ این اے 133 کے الیکشن میں شائستہ بی بی نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے۔
-
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں: رانا شمیم کا تحریری بیان
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری بیان جمع کرا دیا جس میں کہا ہے کہ جو کچھ حلفیہ کہا ان حقائق پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
-
اورنگی ٹاون، جعلی پولیس مقابلے میں 14 سالہ ارسلان کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں 14سالہ ارسلان کی ہلاکت کا مقدمہ اورنگی ٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی: ڈینگی نے ڈاکٹر کی جان لے لی
کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی ، جناح اسپتال وارڈ 5 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن گزشتہ دو روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
-
کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگیں، موسم سرد
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چند روز میں درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔