Categories
Breaking news

بیلجیئم کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اسد مجید کی اسلام آباد میں بیلجیئن سفیر سے ملاقات

بیلجیئم کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اسد مجید کی اسلام آباد میں بیلجیئن سفیر سے ملاقات

پاکستان کی جانب سے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے نئے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے آج اسلام آباد میں بیلجیئم کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ سفارت خانے پہنچنے پر بیلجیئم کے سفیر فلپ برونشیں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس ملاقات کے حوالے سے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور بیلجئین سفارت خانے کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ علیحدہ علیحدہ پیغامات میں بتایا گیا کہ اس موقع پر دونوں سفیروں نے باہمی اور کثیر الجہتی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات میں مزید اضافے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اپنے پیغام میں پاکستان کے نامزد سفیر نے پاکستان میں بیلجئیم کے سفیر فلپ برونشیں کا ان کی سفارت خانے آمد کے موقع پر، پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.