Categories
Breaking news

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

لاہور: (دوست نیوز) حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زلفی بخاری نے “روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس” منصوبہ کو حتمی شکل دے دی۔ اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے جس کیلئے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائین فراہم کرنا ہوں گی۔ اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔
منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے، بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔اووسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے، اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *